فضاٸل شیعہ 🌹
1⃣ شیعہ کا لغوی معنی
عربی زبان میں لفظ شیعہ دو معنی رکھتا ہے۔
👈 کسی بات پر متفق ہونا۔
👈 کسی شخص کا ساتھ دینا یا اسکی پیروی کرنا۔
سادہ الفاظ میں شیعہ کی تعریف یہ ہے کہ:
جو شخص کسی کی بات اور نظریے سے متفق ہو کر اسکی پیروی کرے اور اس کا ساتھ دے تو اسے شیعہ کہیں گے۔
واضح رہے کہ جب اتفاقِ نظر ہو گا تو محبت بھی ہو گی، چنانچہ شیعہ اس پیروکار کو کہا جاٸیگا جو اپنے مقتدا سے شدید محبت رکھتے ہوٸے اس کا ساتھ دے۔
تاریخ اسلامی میں یہ لفظ بہت سے گروہوں کے بارے میں استعمال ہوا ہے۔ جیسے
علی علیہ السلام کا شیعہ۔
آلِ ابی سفیان کا شیعہ۔ وغیرہ۔
2⃣ شیعہ کے اصطلاحی معنی
اصطلاح میں شیعہ سے مراد مسلمانوں کا وہ گروہ ہے جو پیغمبر اسلامؐ کے بعد امیرالمومنین علی علیہ السلام کی امامت و جانشینی کا قائل ہے اور امام علی علیہ السلام کے آپ علیہ السلام کی نسل میں سے باقی آٸمہ طاہرین علیہم السلام کی امامت کا عقیدہ رکھتا ہے۔
مسلمانوں کے اس گروہ کو شیعہ اثناعشری بھی کہا جاتا ہے۔
3⃣ 7 مشکل جگہیں
رسول اکرمؐ نے فرمایا:
میرے اہلبیت علیہم السلام کی محبت سات مشکل جگہوں پر کارآمد ثابت ہو گی:
1۔ موت کے وقت،
2۔ قبر میں،
3۔ قبر سے اٹھتے وقت،
4۔ نامہ اعمال کھولتے وقت،
5۔ حساب و کتاب کے وقت،
6۔ اعمال تولنے کے وقت،
7۔ پلِ صراط سے گزرتے وقت۔
4⃣ 4 چیزوں کا جواب
رسول اکرمؐ فرماتے ہیں:
قیامت کے دن انسان کو قدم اٹھانے سے قبل چار چیزوں کا جواب دینا ہو گا:
1۔ اپنی جوانی کے بارے میں کہ کیسے گزاری؟
2۔ اپنی عمر کے بارے میں کہ کیسے بسر کی؟
3۔ اپنے مال کے بارے میں کہ اسے کیسے کمایا اور کہاں خرچ کیا؟
4۔ ہم اہلبیتؑ کی محبت کے بارے میں۔
5⃣ فضاٸلِ شیعہ
مولا امام جعفر صادق علیہ السلام شیعہ کے فضاٸل بیان کرتے ہوٸے فرماتے ہیں:
💐 تم اللہ تعالٰی کے شیعہ ہو،
💐 تم اللہ تعالٰی کے ناصر و مددگار ہو،
💐 تم اولین و آخرین میں سب پر سبقت لے جانیوالے ہو، دنیا میں ہماری محبت کی طرف اور آخرت میں جنت میں داخلے کی طرف،
💐 میں اللہ تعالٰی اور اسکے پاک رسولؐ کی ضمانت سے تمہاری جنت کا ضامن ہوں،
💐 تم بھی پاک ہو اور تمہاری عورتيں بھی پاک ہیں،
💐 ہر مومنہ عورت حور ہے اور ہر مومن مرد صدیق ہے،
💐 جان لو! ہر چیز کا شرف ہوتا ہے اور دین کا شرف شیعہ ہیں،
💐 آگاہ ہو جاٶ! ہر چیز کا ایک سرور اور سردار ہے اور مجالس کی سردار شیعوں کی مجالس ہیں،
💐 جان لو! ہر چیز کا ایک امام ہوتا ہے اور زمین کی امام وہ زمین ہے جس پر شیعہ رہتے ہیں،
💐 جان لو! ہر چیز کی ایک کشش ہوتی ہے اور دنیا کا وہ گھر پرکشش ہے جس میں شیعہ رہتے ہیں،
اللہ تعالی کی قسم!
💐 اگر تم (شیعہ) میں سے کوٸی روٸے زمین پر نہ ہوتا تمہارے دشمن کبھی بھی کسی نعمت سے بہرہ مند نہ ہو سکتے اور نہ ہی انکا آخرت میں کوٸی حصہ ہے،
💐 جو شخص ہمارا اور تمہارا دشمن ہے اگر وہ عبادت اور نیک کام انجام دینے میں محنت و کوشش بھی کرے اسکی محنت کا نتیجہ قرآن پاک یوں بیان کرتا ہے:
"محنت کرنیوالے تھکے ہوٸے، دہکتی ہوٸی آگ میں داخل ہونگے۔"
💐 تمہارا دشمن اپنے لٸے جو دعا کریگا اللہ تعالٰی اسے تمہارے حق میں قبول فرماٸے گا،
💐 اگر شیعوں میں سے کوٸی حاجت طلب کرے یا دعا کرے تو اسے اس کا 100 گنا ملے گا۔
اللہ تعالی کی قسم!
💐 تم میں سے روزہ رکھنے والا جنت کے باغات میں ٹہلے گا اور ملاٸکہ افطاری تک اسکی کامیابی کی دعا کرتے رہیں گے۔
💐 تم سب کے سب جنتی ہو پس نیک کام انجام دینے میں ایک دوسرے پر سبقت لو۔
📚 بحوالہ۔
فضاٸل شیعہ۔
Comments