رهبر نے اپنے بیٹے کو دسترخوان پر نہیں بیٹهنے دیا!
آیت اللہ جوادی آملی حفظہ اللہ فرماتے ہیں کہ:
ایک روز میں رهبر معظم کا مہمان تها- اور آپ کے فرزند آقا مصطفی بهی بیٹهے ہوئے تهے کہ دسترخوان بچهادیا گیا-
آیت اللہ خامنہ ای نے آقا مطفی کی طرف نظر ڈالی اور فرمایا:
آپ گهر جائیں!
میں نے رهبر سے عرض کی: آقا!اجازت دیجئے کہ آقا مصطفی بهی یہیں رہیں, میں نے ان سے کہا ہے کہ ہمارے ساتهه رہیں-
رهبر نے فرمایا:
یہ بیت المال کا کهانا ہے, اور آپ بهی بیت المال کے مہمان ہیں-
بچوں کےلئے اس دسترخوان پر بیٹهنا جائز نہیں ہے-
یہ گهر جائیں اور وہاں جاکر گهر کا کهانا کهائیں-
اس وقت میری سمجهه میں آیا کہ خداوندعالم نے رهبر کو اتنی عزت کیوں عطا فرمائی ہے-
📚مادہ در آئینہ, انتشارات مجد اسلام, صفحہ 201و202
Comments