Skip to main content
Please recite a Salawaat upon the Prophet (s.a.w.s.) and his holy progeny (a.s.) as a gift for All Marhoom Momineen and Mominaa Please Recite Sura e Fateha Brother Asif Ali Baqri, & Marhoom Mirza Jani Hussain, Marhoom Ali Jaan Khan, Marhooma Zuleqa , Marhoom Murtuza Hussain, Marhoom Salman Azmi Marhoom Khushtar Banu, Marhoom Bakshu Begum, Marhoom Ali Sher, Marhoom Shehzade Hussain, Marhoom Mazhar Hussain, & All Marhoomeen Momineen Wa Mominaath. Khusoos Shohdae Islam, Ulama E Ekraam Zakir E Ahlebaith a.s & Wo Marhoomeen Jinka Koi Isal karne wala nhi hai Namaz E Wehshat Jo Bhi Apne Marhoomeen Ke Naam Namaz E Wehshat E Qabr Ke Liye Likhana Chahte Hain Wo Marhoom name and Father Name +917090193872 Whatsaap Par Bhejden

✨اولاد کی تربیت کیسے کریں؟؟؟✨


✨اولاد کی تربیت کیسے کریں؟؟؟✨

 *بیوی، رانی یا نوکرانی؟*

ایک چیز جو ہمارے معاشرے میں بہت زیادہ ہے، وہ یہ کہ بہت سے مرد حضرات اپنی بیویوں کو نوکرانی بناکر رکھتے ہیں۔ شخصیت کے وقار کے ساتھ مرد اپنی مردانگی رکھے بہت اچھی بات ہے۔ اللہ رب العزت نے اس کو بڑا بنایا ہے لیکن دوسروں کو بلا  وجہ تنگ کر کے رکھنا یہ بات بہت غلط ہے۔
🔹🔹🔹🔹🔹🔹🔹🔹🔹🔹🔹

 یہاں سوچ کا فرق ہے کہ تربیت کرنے والی کو آپ نے کیا بنا کر رکھا ہے؟

♦♦♦♦♦♦♦♦♦♦♦
ایک مرد تو وہ ہے جو خود کو حاکم بنا کر رکھتا ہے اور بیوی کو اپنے پاؤں کی جوتی بنا کر رکھتا ہے، نوکرانی سمجھتا ہے، اس کو وہ ماحول نہیں دیتا کہ وہ اپنی اولاد کی تربیت کر سکے اور خود بھی اپنے اولاد کو وقت نہیں دیتا جبکہ اس کا رویہ یہ ہوتا ہے کہ جب بچے سے کوئی غلطی ہو جائے تو سب سے پہلے بیوی ہی کو کوسنا شروع کرتا ہے کہ تم نے یہ کیسی تربیت کی۔

🔹🔹🔹🔹🔹🔹🔹🔹🔹🔹🔹

دوسرا مرد وہ ہے جو اپنی بیوی کو عزت دیتا ہے، محبت دیتا ہے، وقار دیتا ہے، نوکرانی نہیں بلکہ رانی بنا کر رکھتا ہے۔ خود بھی اپنے بیوی بچوں کو وقت دیتا ہے، اپنی اولاد کو تربیت کرنے والا ماحول دیتا ہے۔ بچے سے کوئی غلطی ہوتی ہے تو اس پر دونوں بیٹھ کر سوچتے ہیں۔

♦♦♦♦♦♦♦♦♦♦♦
                               فرق


دونوں میں فرق یہ ہے کہ پہلے والے میں آپ کی اولاد کی تربیت نوکرانی کر رہی تھی جبکہ دوسرے میں آپ کی اولاد کی تربیت مہرانی کر رہی ہے تو بچے کی تربیت بھی نوکرانی یا مہرانی والی ہوگی۔ اب آگے یہ ہمارا کردار ہے کہ ہم کیا چاہتے ہیں کہ ہماری اولاد کی تربیت کون کرے نوکرانی یا مہرانی۔
🔹🔹🔹🔹🔹🔹🔹🔹🔹🔹🔹🔹

 *ہماری اولاد کی تربیت کون کر رہا ہے؟*

1_ ہماری اولاد کی تربیت میڈیا کر رہا ہے۔🎤
2_ انٹرنیٹ کر رہا ہے ۔🖥
3_ ویڈیو گیم کر رہا ہے ۔🎮
4_ ٹی وی کر رہا ہے ۔📺
5_ کارٹون کر رہا ہے ۔🙊
6_میوزک کر رہا ہے ۔🎧
7_ موبائل فون کر رہا ہے ۔📱

🔹🔹🔹🔹🔹🔹🔹🔹🔹🔹🔹
                               وجہ



ہمارے پاس اپنی اولاد کے لیے وقت نہیں ہے ۔
♦♦♦♦♦♦♦♦♦♦♦
                          نقصان

بچوں کی تربیت میں ہی دین سے دوری، ہمیں ہماری بنیاد سے ہٹایا جارہا ہے، وہ لوگ پوری طاقت لگا رہے ہیں، وقت لگارہے ہیں ہمارے بچوں کو دین سے دور کرنے کے لیے، لیکن افسوس کہ ہمارے پاس وقت نہیں ہے کہ ہم اپنی اولاد کی تربیت کرسکیں۔



اللہ رب العزت ہمیں اپنی اولاد کی صحیح تربیت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین!

Comments

Visitor's