Skip to main content
Please recite a Salawaat upon the Prophet (s.a.w.s.) and his holy progeny (a.s.) as a gift for All Marhoom Momineen and Mominaa Please Recite Sura e Fateha Brother Asif Ali Baqri, & Marhoom Mirza Jani Hussain, Marhoom Ali Jaan Khan, Marhooma Zuleqa , Marhoom Murtuza Hussain, Marhoom Salman Azmi Marhoom Khushtar Banu, Marhoom Bakshu Begum, Marhoom Ali Sher, Marhoom Shehzade Hussain, Marhoom Mazhar Hussain, & All Marhoomeen Momineen Wa Mominaath. Khusoos Shohdae Islam, Ulama E Ekraam Zakir E Ahlebaith a.s & Wo Marhoomeen Jinka Koi Isal karne wala nhi hai Namaz E Wehshat Jo Bhi Apne Marhoomeen Ke Naam Namaz E Wehshat E Qabr Ke Liye Likhana Chahte Hain Wo Marhoom name and Father Name +917090193872 Whatsaap Par Bhejden

Shab e Juma | Marhoomeen Aap Ke Tohfe Ke MuntaIr Hain 😊

🕯

                    * شــبِ جـــمـــعــــه *

*مرحومین آج رات آپکے تحائف کی منتظر ہیں*

💧 *فرمانِ رسول اللہ ص*:
شبِ جمعہ و روزِ جمعہ کی چوبیس ساعتیں ہیں اور ہر ایک ساعت میں خداوند عالم چھ لاکھ انسانوں کو جہنم سے آزاد کرتا ہے۔

💧 *فرمانِ امام علی ابن ابی طالب ع*:
اگر کوئی گروہ مستحقِ عذاب ہو تو اگر وہ شبِ جمعہ یا روزِ جمعہ دعا کرے تو اسے عذاب سے چھٹکارا مل جاتا ہے۔

💧 *فرمانِ امام جعفر صادق ع*:
شبِ جمعہ میں گناہوں سے بچو کہ اس میں عذاب کئی گنا بڑھ جاتا ہے جیسا کہ اس شب میں نیکیوں کا ثواب بھی کہیں زیادہ ہوتا ہے۔

💧 *فرمانِ امام جعفر صادق ع*:
زوالِ جمعرات سے زوالِ جمعہ کے درمیان جس شخص کی موت واقع ہو، وہ فشارِ قبر سے محفوظ رہے گا۔

💧 *فرمانِ امام جعفر صادق ع*:
شبِ جمعہ دعا و نماز میں گزارو، شبِ جمعہ میں اللہ تعالٰی مومنین کی عزت بڑھانے کے لئے ملائکہ کو آسمانِ اول پر بھیجتا ہے کہ وہ ان کی نیکیوں میں اضافہ کریں اور ان کے گناہ مٹا ڈالیں، اس کی وجہ یہ ہے کہ اللہ تعالٰی رحیم و کریم ہےاور اس کی عنائتیں اور عطائیں وسیع ہیں۔

💧 *فرمانِ امام جعفر صادق ع*:
جمعرات کی عصرکو ملائکہ آسمان سے اترتے ہیں. ان کے ہاتھوں میں سونے کا قلم اور چاندی کا کاغذ ہوتا ھے،وہ اس میں جمعرات کی عصر سے روزِ جمعہ کے آخر تک مُحمدِِوآلِ مُحَمَّد ص پر بھیجے گئے درود کے سوا کچھ اور درج نہیں کرتے۔ سبحان اللہ

💧 *فرمانِ امام جعفر صادق ع*:
جو شخص ہر شبِ جمعہ میں سورہ بنی اسرائیل کی تلاوت کرے تو امام عصر عج کی خدمت میں حاضری نصیب ہونے سے پہلے اسے موت نہیں آئے گی اور وہ امامِ زمانہ عج کے اصحاب میں سے ہو گا۔

💧 *فرمانِ امام جعفر صادق ع*:
شبِ جمعہ یا روزِ جمعہ میں سورہ احقاف کی تلاوت کرنے والا دنیا میں خوف و خطر اور آخرت میں دل گیری و پریشانی سے امن میں ہو گا۔

💧 *فرمانِ امام جعفر صادق ع*:
شبِ جمعہ میں سورہ کہف کی تلاوت کرنے والا نہیں مرے گا مگر شہید ۔۔۔۔ اور قیامت میں حقِ تعالٰی اس کا حشر شہیدوں کے ساتھ کرے گا اور وہ انہی کے ساتھ رہے گا۔

💧مرحوم مومنین کے حق میں زیادہ سے زیادہ دعا کرے، جیسے کہ حضرت زہرا سلام الله علیھا کیا کرتی تھیں.

💧 علامہ مجلسی رح نے ایک شبِ جمعہ یہ دعا پڑھی، دوسری شبِ جمعہ جب وہی دعا پڑھنا شروع کیا تو غیب سے آواز آئی کہ مجلسی تم نے یہ دعا جو گزشتہ شبِ جمعہ پڑھی تھی اسی کا ثواب ابھی لکھا جا رہا ہے، ثواب کا سلسلہ ابھی تک ختم نہیں ہوا ہے. دعا یہ ہے۔

*بسم اللہ الرحمٰن الرحیم*
         *اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ مِنْ اوّلِ الدُّنْیَا اِلٰی فَنآ ئِھا وَ مِنَ الْآخِرَۃِ اِلٰی بَقَآئِھا وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ علٰی کُلِّ نِعْمَۃٍوَّاسْتَغْفِرُ اللّٰهَ مِنْ کُلِّ ذَنْبٍ وَّ اَتُوبُ اِلَیہِ یَا اَرحَمَ الرَّاحِمِینَ*(بحارالانوار جلد102 )
📗 بحوالہ مفاتیح الجنان

*مرحومین آج رات آپ کے تحائف کے منتظر ہیں، لواحقین اُن کے لیے اعمالِ صالح ضرور بجا لائیں*

*اللھمّ صلّ علٰی محمّد و آلِ محمد و عجل فرجهم وسھّل مَخرَجَھُم و اَھلِک عَدُوّھُم*

Comments

Visitor's