Skip to main content
Please recite a Salawaat upon the Prophet (s.a.w.s.) and his holy progeny (a.s.) as a gift for All Marhoom Momineen and Mominaa Please Recite Sura e Fateha Brother Asif Ali Baqri, & Marhoom Mirza Jani Hussain, Marhoom Ali Jaan Khan, Marhooma Zuleqa , Marhoom Murtuza Hussain, Marhoom Salman Azmi Marhoom Khushtar Banu, Marhoom Bakshu Begum, Marhoom Ali Sher, Marhoom Shehzade Hussain, Marhoom Mazhar Hussain, & All Marhoomeen Momineen Wa Mominaath. Khusoos Shohdae Islam, Ulama E Ekraam Zakir E Ahlebaith a.s & Wo Marhoomeen Jinka Koi Isal karne wala nhi hai Namaz E Wehshat Jo Bhi Apne Marhoomeen Ke Naam Namaz E Wehshat E Qabr Ke Liye Likhana Chahte Hain Wo Marhoom name and Father Name +917090193872 Whatsaap Par Bhejden

Marhoom waldeain Ke Liye Kya Kare'n ❓


   Copied#

مرحوم والدین کےلئیے کیا کریں؟

1۔ سب سے پہلے انہیں صدقِ دل سے معاف کریں؛ آپ کو عجیب لگے گا مگر امام باقرؑ فرماتے ہیں کئی والدین اولاد کے حقوق پورے نہ کرنے کی وجہ سے عاق شمار ہوتے ہیں (منازل الآخرة) تو ممکن ہے آپ کے والدین سے آپ کے حق میں کوئی زیادتی ہو گئی ہو ۔۔۔کوئی حق پورا نہ فرما سکے ہوں (یااللہ میں ان سے راضی توُ بھی ان سے راضی ہوجا میری وجہ سے انہیں مشکل نہ دینا) اور اچھے الفاظ میں انہیں یاد کریں انکی نیکی کے واقعات کو بیان فرمائیں اور ان واقعات کو بیان کرنے سے گریز فرمائیں جب ان سے کوئی ظلم؛ زیادتی ہوئی تھی

2۔ ان کے حقوق اپنے قریبیوں؛ نوکروں یا ان لوگوں سے معاف کروائیں جن پر ان سے زیادتی ہوگئی مثلاً کسی کو گالی دے دی تھی کسی کو مار پیٹ دیا تھا وغیرہ (عزیزو میرے والدین سے آپ میں سے جس جس کے حق میں ظلم زیادتی ہوئی ہم آپ سے معافی چاہتے ہیں آپ بھی معاف فرمائیں)

3۔ انکے زمے جو واجب نماز؛ روزے؛ منّٙتیں؛ حج ؛خمس؛ قرض وغیرہ ہے وہ ادا کریں۔۔ ان اعمال یعنی عبادات کے لئے آپ کسی نیک مومن کو رقم ادا کر کے (اجارے پر) بھی یہ اعمال کرا سکتے ہیں

4۔ انکے لئیے صدقہ ضرور کریں خاص کر قبر کی پہلی رات میت کو صدقہ کی بہت ضرورت ہوتی ہے اور صدقے سے اسکی قبر میں نور داخل ہوتے ہیں

5۔ نمازِ وحشتِ قبر ضرور پڑھیں؛ یا جب دل چاہے نوافل پڑھ پڑھ کر ایصال کریں؛ یا انکی کسی قضا نماز کی نیت کر کہ کوئی نماز ادا کر دیں امام صادقؑ فرماتے بعض اوقات میت کسی گناہ کی وجہ سے عذاب میں گرفتار ہوتا ہے یا اچانک اسکا عذاب ہٹا لیا جاتا ہے؛ وہ سوال کرتا ہے یہ کیسے ہوا تو اسے جواب ملتا ہے کہ فُلاں بندے/ بندی نے تیرے لئیے نماز پڑھی ہے یہ اسکی وجہ سے ہوا؛ امام فرماتے میت اتنا خوش ہوتا ہے جیسےتمہیں تحفہ ملے تو تم خوش ہوتے ہو.  (تحفة المومنین)

5۔ قبر پر ضرور جائیں؛ خاص کر جمعہ کےدن کیونکہ امام باقرؑ فرماتے کہ جمعہ کے دن مرحومین کو علم ہوتا ہے کہ کون انکی قبر پر آیا ہے اور وہ خوش ہوتے ہیں (مفاتیح الجنان)

6- ہر رات دن ہو سکے تو ضرور یا ہر شبِ جمعہ ان کے ایصال لے لئیے صدقہ ضرور دیں امام صادقؑ فرماتے کہ مرحومین اپنے گھروں کے اوپر آ کر فریادیں کرتے ہیں کہ اے ہمارے گھر والو خدارا ہمارے لئیے صدقہ دو چاہے روٹی کا اک ٹکڑا ہی کیوں نہ ہو (مفاتیح الجنان) اس مقصد میں آسانی کے لیے آپ اک ڈبہ بنا سکتے ہیں جس میں روزانہ آپ کچھ نہ کچھ صدقہ ڈالتے رہیں اور نیت یہ ہو کہ یہ والدین کے ایصال کے لئے ہے اور کچھ دن بعد اکٹھا کسی مستحق کو دے دیں

7- صدقے کی یہ نیت بہت اچھی ہے کہ یا اللہ اس صدقے میں سے اک حصہ امامِ زمانہؑ کی صحت و سلامتی کے لئیے ؛ اک حصہ میرےمرحومین بلکہ تمام مومنین مرحومین کے لئیےاور اک ہم سب کی صحت و سلامتی کے لئیے؛ 

8- قبر پر جائیں تو قبرستان والے اعمال فرمائیں؛ سات بار قبر میں انگلیاں گاڑ کر سورہ قدر پڑھیں امام رضاؑ فرماتے کہ اس عمل سے اک فرشتہ قیامت تک اس میت کے لئیے نیک اعمال کرتا رہےگا ثواب اس میت کو ملتا رہے گا (منازل الآخرة)

9- قبرستان میں مرحومین کے ایصال کے لئیے کثرت سے درود پڑھیں اک عورت کا عذاب درود کی وجہ سے دور ہوا تھا (القطرہ من البحار المناقب النبیؐ و آل نبیؑ)

10- قبرستان میں آیت الکرسی پڑھیں اس سے مرحومین سے عذاب اٹھا لیا جاتا (تفسیر سورہ واقعہ آیت اللہ دستغیب)

11۔ قبرستان میں سورہ اخلاص پڑھیں اس سے عظیم ثواب مرحومین کو ملتا ہے؛ (فیضان سنت)

12۔ قبرستان میں سورہ ملک کا اہتمام فرماٙئیں اور قبر پر ہلکا پانی چھڑکیں ؛ سیدہ زینب بنت علیؑ نے شام کی عورتوں کو بی بی سکینہؑ یا بی نی رقیہؑ کی قبر پر پانی چھڑکنے کی وصیت فرمائی تھی (مدینہ سے مدینہ تک)

13۔ قل؛ جمعرات؛ دسواں؛ چالیسواں آپ کھانا اور نیاز تو پکاتے ہی ہیں آپ علاقے کے غرباء کو بھی بلائیں یا انتک کھانا پہنچائیں تاکہ عظیم ثواب ہو امام حسنؑ فرماتے وہ دعوت سب سے بُری ہے جس میں امیروں کو تو بلایا جاے مگر غریبوں کو دعوت نہ دی جاے (گفتارِ معصومینؑ)

14- مجلس؛ قرآن خوانی؛ ماتمداری کروائیں اک عورت نے خواب میں اپنے شوہر کو دیکھا کہ شکریہ ادا کر رہا ہے کہ وہ آگ کی زنجیروں میں قید تھا مگر قرآن کے ایصال سے اسکے زنجیر اتر گئے (اک صالح عالم نے بیان فرمایا)

15- مجالس ماتمداری کے لئے نیک اور متقی زاکرین علماء کو دعوت دیں؛ 

16۔ صدقہ جاریہ کا اہتمام فرمائیں کسی سکول؛ مسجد یا اڈے وغیرہ پر واٹر کولر کا اہتمام؛ کسی غریبب معزور کو ویل چیر؛ کسی گھر کا راشن زمہ لے لیں کسی غریب بچے کی پڑھائی کسی غریب کے گھر کا بِل زمے لے لیں اجر ہی اجر ہے امام صادقؑ نے چھ چیزوں کا زکر فرمایا جن کا ثواب مرنے کے بعد بھی ملتا رہتا ہے؛ کنواں یعنی پانی کا انتظام؛ درخت جس سے لوگ پھل یا سایہ حاصل کریں؛ قرآن جسکی لوگ تلاوت کریں؛ وہ کتاب وغیرہ جسے لوگ پڑھ کر علم حاصل کریں؛ دعائیں کرنے والی نیک اولاد؛ (حلیة المتقین)

17- نیت کرلیں یا اللہ میں جتنے سنت یا مستحب اعمال کروں میرے والدین کو بھی انکا اجر دے؛ انکے ایصال کے طواف کریں زیارت کریں

18- والدین کے ایصال کے لئیے درخت وغیرہ لگائیں

19- انکے پرانے دوستوں وغیرہ کا خیال رکھیں اور انکی چیزوں کو گناہ میں استعمال نہ کریں مثلاً ٹی وی وغیرہ مبادا انکو عذاب ہو

20- انکو مت بھولیں جنہوں نے اپنا خون پسینہ ایک کر کے آپ کو جوان کیا

21- انکے گناہوں کی بخشش کی دعا کریں کیونکہ حدیث میں ہے کہ وہ اولاد صدقہ جاریا ہے جو والدین کی وفات کے بعد انکی مغفرت کی دعا کرے (تہزیب السلام)

تحریر لمبی ہوگئی اسکے لئیے معزرت پر یہ بہت ہی مفید تحریر ہے ضرور آگے بھیجیں

Comments

Visitor's