*_اعمال شبِ قدر_*
*_Aamale Shabe Qadr_ आमाले शबे क़दर*
*﴿۱﴾ غسل* کرنا اور علامہ مجلسی کافرمان ہے کہ غروب آفتاب کے نزدیک غسل کیا جائے اور نماز مغرب اسی غسل کے ساتھ ادا کی جائے۔
*﴿۲﴾ دورکعت نماز* بجا لائے جس کی ہررکعت میں سورئہ الحمد کے بعد سات مرتبہ سورئہ توحید پڑھے ، بعد ازنماز ستر مرتبہ کہے:
٧٠ مرتبہ *خدا سے بخشش چاہتا ہوں اور اس کے حضور توبہ کرتا ہوں*
١٠٠ مرتبہ۔ *_اَللّهُمَّ العَن قَتَلَتَه اَمِيرِ المُؤمِنِينِ_*
حضرت رسول ﷲ (ص) سے مروی ہے کہ ابھی وہ شخص اپنی جگہ سے اٹھا بھی نہ ہو گا کہ حق تعالی اس کے اور اس کے ماں باپ کے گناہ معاف کردے گا۔
*﴿۳﴾قرآن* کریم کو کھول کر اپنے سامنے رکھے اور کہے:
*_اللهُمَّ إِنِّی أَسْأَلُکَ بِکِتَابِکَ الْمُنْزَلِ وَ مَا فِیهِ وَ فِیهِ اسْمُکَ الْأَکْبَرُ وَ أَسْمَاؤُکَ الْحُسْنَى وَ مَا یُخَافُ وَ یُرْجَى أَنْ تَجْعَلَنِی مِنْ عُتَقَائِکَ مِنَ النَّارِ._*
اس کے بعد جو حاجت چاہے طلب کرے
*﴿٤﴾قرآن* پاک کو اپنے سرپر رکھے اور کہے:
_*اللهُمَّ بِحَقِّ هَذَا الْقُرْآنِ وَ بِحَقِّ مَنْ أَرْسَلْتَهُ بِهِ وَ بِحَقِّ کُلِّ مُؤْمِنٍ مَدَحْتَهُ فِیهِ وَ بِحَقِّکَ عَلَیْهِمْ فَلا أَحَدَ أَعْرَفُ بِحَقِّکَ مِنْکَ*_
بعد میں *دس د مرتبہ* کہے
*_بِکَ یَا اللهُ_* دس مرتبہ
*_بِمُحَمَّدٍ_* دس مرتبہ
*_بِعَلِیٍّ_* دس مرتبہ
*_بِفَاطِمَةَ_* دس مرتبہ
*_بِالْحَسَنِ_* دس مرتبہ
*_بِالْحُسَیْنِ_* دس مرتبہ
*_بِعَلِیِّ بْنِ الْحُسَیْنِ_* دس مرتبہ
*_بِمُحَمَّدِ بْنِ عَلِیٍّ_* دس مرتبہ
*_بِجَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ_* دس مرتبہ
*_بِمُوسَى بْنِ جَعْفَرٍ_* دس مرتبہ
*_بِعَلِیِّ بْنِ مُوسَى_* دس مرتبہ
*_بِمُحَمَّدِ بْنِ عَلِیٍّ_* دس مرتبہ
*_بِعَلِیِّ بْنِ مُحَمَّدٍ_* دس مرتبہ
*_بِالْحَسَنِ بْنِ عَلِیٍّ_* دس مرتبہ
*_بِالْحُجَّةِ القائم عليه السلام_* دس مرتبہ
کہو پھر اپنی حاجات طلب کرو
*﴿۵﴾امام حسین (ع) کی زیارت پڑھے* ، روایت ہے کہ شب قدر میں ساتویں آسمان پر عرش کے نزدیک ایک منادی ندا دیتا ہے کہ حق تعالیٰ نے ہر اس شخص کے گناہ معاف کر دئیے جو زیارت امام حسین- کے لیے آیا ہے۔
*﴿۶﴾شب بیداری* کرے یعنی ان راتوں میں جاگتا رہے ،روایت ہے کہ جو شخص شب قدر میں جاگتا رہے تو اس کے گناہ معا ف ہو جائیں گے۔ اگرچہ وہ آسمانوں کے ستاروں، پہاڑوں کی جسامت اور دریائوں کے پانی جتنے ہوں۔
*﴿۷﴾سورکعت نماز* بجا لائے جسکی بہت زیادہ فضیلت ہے اس کی ہررکعت میں سورئہ الحمد کے بعد دس مرتبہ سورئہ توحید کا پڑھنا افضل ہے۔
*﴿۸﴾* شب قدر کی راتوں میں *یہ دعا پڑھے* :
*_اللهُمَّ إِنِّی أَمْسَیْتُ لَکَ عَبْدا دَاخِرا لا أَمْلِکُ لِنَفْسِی نَفْعا وَ لا ضَرّا وَ لا أَصْرِفُ عَنْهَا سُوءا أَشْهَدُ بِذَلِکَ عَلَى نَفْسِی وَ أَعْتَرِفُ لَکَ بِضَعْفِ قُوَّتِی وَ قِلَّةِ حِیلَتِی فَصَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَ آلِ مُحَمَّدٍ وَ أَنْجِزْ لِی مَا وَعَدْتَنِی وَ جَمِیعَ الْمُؤْمِنِینَ وَ الْمُؤْمِنَاتِ مِنَ الْمَغْفِرَةِ فِی هَذِهِ اللَّیْلَةِ وَ أَتْمِمْ عَلَیَّ مَا آتَیْتَنِی فَإِنِّی عَبْدُکَ الْمِسْکِینُ الْمُسْتَکِینُ الضَّعِیفُ الْفَقِیرُ الْمَهِینُ اللهُمَّ لا تَجْعَلْنِی نَاسِیا لِذِکْرِکَ فِیمَا أَوْلَیْتَنِی وَ لا [غَافِلا] لِإِحْسَانِکَ فِیمَا أَعْطَیْتَنِی وَ لا آیِسا مِنْ إِجَابَتِکَ وَ إِنْ أَبْطَأَتْ عَنِّی فِی سَرَّاءَ [کُنْتُ] أَوْ ضَرَّاءَ أَوْ شِدَّةٍ أَوْ رَخَاءٍ أَوْ عَافِیَةٍ أَوْ بَلاءٍ أَوْ بُؤْسٍ أَوْ نَعْمَاءَ إِنَّکَ سَمِیعُ الدُّعَاء_ِ*
_شیخ کفعمی سے روایت ہے کہ امام زین العابدین (ع) اس دعا کو تینوں شب قدر میں قیام وقعود اور رکوع سجود کی حالت میں پڑھتے تھے۔ علامہ مجلسی(رح) فرماتے ہیں کہ ان راتوں کا بہترین عمل یہ ہے کہ اپنی بخشش کی دعا کرے ، اپنے والدین، اقربائ اور زندہ ومردہ مومنین کی دنیا وآخرت کے لیے دعا مانگے ۔ نیز جس قدر ممکن ہومحمدوآل محمد (ع) پر صلوات بھیجے اور بعض روایات میں ہے کہ شب قدر کی تینوں راتوں میں دعائے جوشن کبیر پڑھے:_
📖 *مفاتيح الجنان*
_عمال کرکے ثواب اور فارورڈ کر کے ثوابِ جاریہ حاصل کریں۔_
*دعا میں یاد رکھئے گا*
Comments